اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یونیورسٹی میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد جمع کرنا جرم بن گیا

شیعہ نیوز:اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت پاکستان میں اسلام و مسلمین کے حق میں اٹھائے جانے والے اقدام کے علاوہ ہر کام کی اجازت ہے، چاہے وہ بے حیائی ہو، فحاشی وعریانی ہو، قتل وغارت گری ہو، لوٹ مار ہو، کرپشن ہو، زنا وغناہو ، پاکستان کی امریکہ واسرائیل نواز نگران حکومت نے اپنے کالے کرتوتوں میں ایک اور کا اضافہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں میں اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کیلئے اکاؤنٹس کھولنے اور چندہ جمع کرنے پر پابندی کے بعد ہماری بےغیرت ، بزدل اور غلام حکومت نے تعلیمی اداروں میں بھی فلسطینی مسلمانوں کی مدد و نصرت کیلئے مالی امداد جمع کرنا جرم قرار دے دیا ہے ۔

کراچی کی معروف اور ٹاپ ریٹڈ انجینئرنگ یونیورسٹی NED میں غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے چندہ جمع کرنے کے جرم میں دو طلب علموں کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے آغاز سے اب تک درجنوں یورپی ممالک بلکہ خود امریکہ میں بھی کھلم کھلا امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج بھی ہورہے ہیں فنڈ ریزنگ بھی جاری ہے لیکن جو کام کسی کافر ملک میں بھی نہیں ہوا وہ ہمارے اسلامی ملک پاکستان میں کردیا گیا ہے ۔
واضح رہےکہ ہماری جامعات اور یونیورسٹیوں میں بے غیرتی ناچ گانے ڈانس پارٹیاں میوزک شوز کرانے پر کوئی روک ٹوک نہیں بلکہ انتظامیہ خود پیش پیش ہوتی ہے، بے حیائی واہیات حرکتوں کو فروغ دینے پر کوئی شوکاز نہیں ہوتا لیکن اگر طلباء کوئی رفاہی، نیکی، انسانی ھمدردی ،خیر پر مبنی کام کرے اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے مالی امداد جمع کرے تو یونیورسٹی انتظامیہ بےغیرتی پر اتر آتی ہے اور اور طلباءکے خلاف انتقامی کارروائیوں شروع کردی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button