دنیا

ایرانی میزائل اور ڈرونز گرانے پر اسرائیل کے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر لگے

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرونز مار گرانے پر اسرائیل کا ایک ارب پینتیس کروڑ ڈالر کا خرچہ آیا، پاکستانی روپے میں یہ رقم 378 ارب روپے بنتی ہے۔

میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور Magic Wand missile کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صرف ایران نہیں تمام اسلامی ممالک کو اسراٸیل کیخلاف صف آراء ہونا ہوگا، علامہ ساجد میر

رپورٹس کے مطابق حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی اس میں شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے 300 سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button