اہم پاکستانی خبریں

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول

شیعہ نیوز: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا۔

ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی محروم طبقوں کی جماعت ہے اس جماعت کا تعلق عوام کی تین نسلوں سے ہے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آصف زرداری نے خیبر پختون خوا کو شناخت دی، بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام کی مدد کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہیں، سیات دان، بیورو کریسی اور حکومت کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں ہے انتہائی تیزی کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے، پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں ان مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی طرف بڑھنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، ایک نئی سیاست اور ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے، آج اور کل کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے آپ مجھے موقع دیں، عوام ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا، پیپلز پارٹی کی مخالف کوئی ن لیگ یا پی ٹی آئی نہیں، اس کی مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا 70 سالہ بابوں کے ہاتھ میں ملک کی حکومت دے دیں؟ ملکی مسائل حل کرنا اور عوام کی خدمت کوئی مشکل نہیں بس نیت ٹھیک ہونی چاہیے، ایک نظریہ ایک منشور ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمارے پاس مہنگائی اور غربت کو روکنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے تمام جماعتوں کو ہمارے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button