پاکستانی شیعہ خبریں

عرب حکمرانوں کا مودی کو اعزازات سے نوازنا قابل مذمت ہے ،علامہ باقر عباس زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں کہ جب مظلوم کشمیری عوام قابض بھارتی افواج کے بدترین اور انسانیت سوز مظالم کا شکار ہیں،امارتی اور بحرینی حکمرانوں کی جانب سے بھارتی گجرات کے قاتل کو اعلیٰ سول اعزاز براےئ امن دینا مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے۔

زرائع کے مطابق صوبائی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے مذمتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے متحدہ عرب امارات اور بحرینی حکومت کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ سول اعزازات دیئے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جیسے موزی اور درندہ صفت شخص کو امن کے نام پر ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینا قابل حیرت اور قابل مذمت ہے۔علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں کہ جب عالمی دنیا بھارتی گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بدترین اور انسانیت سوز مظالم کو بھولی نھیں ہے،متحدہ عرب امارات اور بحرینی حکومتوں کی جانب سے مودی کو سول اعزاز برائے امن دینا انتہائی مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شیخ محمد بن زیدی اور بحرینی بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کیجانب سے بھارتی قابض فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے آگاہی کے باوجود بھارتی دہشتگرد وزیراعظم
@مودی کو اعلٰی ترین سول اعزاز سے نوازا جانا، مظلوم کشمیری عوام کے سفاکانہ قتل عام پر رضامندی کے مترادف ہے عرب حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ہمیشہ عالم اسلام سے بدترین خیانت کی ہے،انھوں نے کہا کہ عرب حکمران نے ہمیشہ امت مسلمہ باالخصوص مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالم اسلام کے ساتھ خیانت کی ہے۔امت مسلمہ کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے ہمیشہ اپنے مفادات کو امت مسلمہ کی عزت و وقار پر مقدم رکھا ہے۔ امت مسلمہ باالخصوص پاکستانی قوم مظلومین کشمیر و فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشاء اللہ بھارتی و اسرائیلی سامراج ذلیل و رسوا ہو کر رہیں گے اور کشمیری و فلسطینی عوام آزادی کا سورج دیکھیں گے۔

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیری ماں، بہن، بیٹیوں کی عزت و آبرو اور وہاں کے بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کی زندگیاں تہس نہس کرنے والا، بھارتی گجرات کا قصائی مودی امن کا اعزاز حاصل کرنے کا متحمل کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ پوری دنیا بھارتی گجرات اور کشمیر میں مودی کی درندگی سے واقف ہے،انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سربراہان کی جانب سے مودی کو اعلٰی سول اعزازات دیئے جانے کے بعد مظلوم کشمیری عوام کے سامنے امت مسلمہ کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔علامہ باقر عباس زیدی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دورہ کو احتجاج کے طور پر منسوخ کئے جانے پر چیئرمین سینیٹ کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کا یہ اقدام مظلوم کشمیری عوام کے لئے پوری پاکستانی قوم کی نمائندگی کرتا ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور بحرینی حکومت کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام کا خون بہانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امارتی و بحرینی اعلیٰ سول اعزاز دیئے جانے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں اور ان دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم نامہ جاری کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button