پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان سے تکفیری دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے ٹھیڑھی ضلع خیرپور کے شہداء کی 58 ویں برسی کی مناسبت سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین جون 1963ء کے دن یزیدی دہشت گردوں نے عزاداروں کا قتل عام کرکے یزیدی رسم ادا کی، روز عاشورا کے دن 118 حسینیوں نے جام شہادت نوش کیا، جو کہ پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے، سرزمین پاکستان پر حسینیوں نے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ دے کر ذکر حسین علیہ السلام اور عزاداری کی حفاظت کی ہے، دہشت گردی اور بم دھماکے عاشقان اہل بیت علیہم السلام کو ڈرانے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ یزیدی فکر اسلام کی پاکیزہ تاریخ میں ایک نجس سوچ کا نام ہے، جو ہر دور میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کا نام ہے، حسینیوں کی چودہ سو سالہ تاریخ حق گوئی، حق طلبی، عشق خدا و عشقِ رسول و آل رسول سے مزین تابناک اور شہادت فی سبیل اللہ کے سرخ خون سے رنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کا تسلسل ضروری ہے، جن دہشت گردوں نے وطن عزیز پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج، پولیس، ایف سی اور رینجرز پر حملے کئے، ان تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close