اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جسکا دارالحکومت القدس ہو، وزیراعظم پاکستان

غزہ میں نسل کشی کے دوران 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

شیعہ نیوز: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے دوران 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے جس میں آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے چیلنجز اور مواقع کے لیے اجتماعی غور کا موثر فورم ہے، 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عقیدہ مہدویت، چراغِ امید مگر کیسے؟

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں کے دوران پاکستانی قوم کو بے شمار چینلنجز کا سامنا رہا، ہمارا اڑان پاکستان منصوبہ قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی اور معاشی نمو میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button