
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کراچی والوں سے کس بات کا انتقام لیا جارہا ہے ۔ علامہ حسن ظفر نقوی
شیعہ نیوز: معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف اکیڈمی میں گجرات سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت مولانا مبارک علی موسوی کر رہے تھے اس ملاقات کے دوران دیگر امور کے علاوہ کراچی کی حالت زار بھی زیر بحث آئی علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کراچی والوں سے کس بات کا انتقام لیا جارہا ہے کراچی جو غریب پرور شہر تھا اور پورے ملک کو چلا رہا تھا آج اس شہر کے باسی روز گار کو ترس رہے ہیں کراچی والوں پر عرصہ داراز سے سر کاری نوکر یوں کے دروازے بندہو چکے ہیں تو دوسری طرف نا اہل اور پسند یدہ افراد کو چور دروازے سے سر کاری نو کر یوں پر نوازاجارہا ہے یہ صورتحال زیادہ دیر چلنے والی نہیں بالا آخر اس صورتحال کے ذمہ داروں کو عوامی کٹہرے میں آنا پڑے گا اور وہ دن حکمرانوں کے لئے بہت سخت دن ہوگا ۔