پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکمت عملی سے عوامی مسائل کے لئے بہترین اقدامات اٹھانا ہم پر فرض ہے: علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایس یو سی پاکستان ضلع گجرات کی جانب سے منعقدہ ضلع کونسل اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایس یو سی پاکستان ضلع گجرات کی جانب سے منعقدہ ضلع کونسل اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ضلعی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میلاد صادقین علیہم السلام کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس وقت تنظیم کو نظم و ضبط کے ساتھ زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جیسی عظیم قیادت ملت تشیع کے پاس موجود ہے، حکمت عملی سے عوامی مسائل و مشکلات میں ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھترین اقدامات اٹھانا تنظیمی ذمہ داران کا فرض اولین ہے، ہمارے آقا و مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا درس بھی یہی ہے، تنظیم جتنی مضبوط و متحرک ہوگی اتنا ہی آپ اتحاد اُمت کے لیے سرگرم ہوں گے، اس لیے مل کر محبت و اخوت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں، اللہ تعالٰی آپکا حامی و ناصر ہو۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button