اہم پاکستانی خبریں

امارات و بحرین کا مودی کو اعزاز دینا شرمناک ہے، شاہ عبدالحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ مسلم حکمران اپنے مفادات، خود غرضی اور اقتدار کے دوام کی خاطر مودی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج سے گریزاں ہیں۔
زرائع کے مطابق مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کشمیروں پر اذیت ناک مظالم ڈھا رہی ہے اور امارات و بحرین کے حکمرانوں کا مسلمانوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک اور مظلوم کشمیروں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے، جموں و کشمیر میں حریت پسند اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیروں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا یکطرفہ اقدام واپس لینا ہوگا۔

شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ مسلم حکمران اپنے مفادات، خود غرضی اور اقتدار کے دوام کی خاطر مودی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کے سبب لاکھوں لوگ کھانے پینے کی اشیاء خوردنوش اور علاج و ادویات سے محروم قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی درندے کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button