پارا چنار میں معصوم بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہے,علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز:سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پارا چنار میں معصوم بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہے،اس خطے میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار وہ تکفیری قوتیں ہیں جنہوں نے مذہب ومسلک کی آڑ میں شرپسندی کو اپنا دین بنا رکھا ہے۔ ملک دشمنوں کے یہی آلہ کار خطے کے سکون کی بربادی کا باعث ہیں،قانون نافذ کرنے والوں ادارے ہوش کے ناخن لیں،پاراچنار ملک کا حساس ترین علاقہ ہے۔یہاں کے عوام کو حالات کے رحم و کرم ہر چھوڑنا ایک بھیانک غلطی ہو گی۔اس خطے میں اہل تشیع اور اہل تسنن نے دشمن کی ہر سازش کا مدبرانہ جواب دیا،ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو #پاراچنار کے غیور عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خاک میں ملایا،مقتدر حلقے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔ملک دشمن عناصر کو بلا تاخیر قانون کے شکنجے میں لایا جائے،پارا چنار میں جو چنگاری سلگانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ اگر بھڑک اٹھی تو اس کی حرارت پورے ملک میں پھیلنے سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔