پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خودکش دھماکوں کیساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کا شروع ہونا تشویشناک ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین شیعہ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو ہزارہ برادری کے پولیس اہلکار سید مہدی اور شوکت حسین شہید ہوئے ہیں اور دوسری کارروائی اسپینی روڈ پر ہوئی جس میں پولیس اہلکار محمد جواد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ہے، خود کش دھماکوں کیساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے اساتذہ اور ہزارہ قبیلے کے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی خدشات کے باوجود تھریٹ والے علاقوں میں بھیجنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، حکومت وقت بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومتی ٹولہ اپنے مفادات سمیٹنے میں مصروف ہے، ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز کارروائی ہی اس ناسور سے نجات کا واحد حل ہے، دونوں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، دہشتگردوں کا ان کے سرپرستوں اور ٹھکانوں سمیت خاتمہ ملکی سالمیت کیلئے ناگزیر ہے، جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button