پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لگتا ہے حکومت دہشتگردوں کو راضی کر کے گرفتار کرنا چاہتی ہے، شیخ اکبر رجائی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہڈور چلاس کا گیارواں دن بھی گزر گیا ہم تو اس امید کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں بول رہے ہیں کہ یہ سانحہ اس شاہراہ کا آخری سانحہ ہو۔ آج کے بعد اس شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں لیکن اب تک کی حکومتی غیرسنجیدگی سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سانحہ بھی سابقہ سانحات کی طرح تعزیت اور مذمت کی نذر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی موجودگی میں چلاس کے جرگہ میں علماء دیامر نے بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے اور متفقہ طور پر سی ایم صاحب آپ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرزمین دیامر کو دہشت گردوں سے پاک کریں اس کے بعد کس چیز کا انتظار ہے، اب تک کی کارکردگی سے تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو راضی کر کے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button