پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک سال سے جبری گمشدہ نوجوان کو جھوٹے مقدمے بنا کر گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔

شیعہ نیوز:یہ خبر زیادہ تر لوگوں کو مل چکی ہوگی کہ آج سی ٹی ڈی نے سولجر بازار کے علاقے سے سید موسیٰ رضوی نامی جوان کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق اس جوان کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے اور تین فرقہ وارانہ قتل میں ملوث بھی ہے۔
پہلی بات تو یہ کہ یہ جوان سید موسیٰ رضوی اور اس کا چھوٹا بھاٸ سید مجتبیٰ رضوی پچھلے ایک سال سے جبری لاپتہ تھے اور اب کوٸ کیس نہی ملا تو یہ جھوٹے مقدمے بنا کر گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔ او بھاٸ یہ جوان تو ایک سال سے آپ کے پاس ہی تھا، پھر یہ روپوش ہونے کا ڈرامہ کیوں نچا رہے ؟؟؟؟
دوسری بات یہ کہ زینبیون کو تو امریکہ کے حکم پر کالعدم قرار دیا جارہا ہے مگر وہ تکفیری دہشتگرد ٹولا سپاہ صحابہ جنہوں نے ہزاروں شیعہ اور عقیدت پسند سُنی بھاٸیوں کو قتل کیا، جن کو پاکستانی ریاست خود کالعدم قرار دے چکی اُنھیں تو اتنی آزادی دی کہ وہ پاکستان کے الیکشن تک میں حصّہ لے رہے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے ؟؟؟؟

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button