دنیا

اسرائیلی فوج کو سنبھلنے میں دو سال لگیں گے، صہیونی اپوزیشن رہنما

شیعہ نیوز: صہیونی اپوزیشن رہنما لاپیڈ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائیر لاپیڈ نے غزہ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر نتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کی برتری، شہروں میں بدامنی

اپوزیشن پارٹی کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اپنی حیثیت بحال کرنے میں کم از کم دو سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔

لاپیڈ نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کی وجہ سے اسرائیلی فوج کمزور اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی کی سیاسی حیثیت ضعیف ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button