پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے تحت حمایت فلسطین و ثمرات نظام ولایت کانفرنس

علامہ شیخ محمد حسن جعفری مزید نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر مظلوموں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام علماء کرام  سے گزارش ہے کہ ممبروں سے اسے متعلق مومنین کو آگاہ کریں

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماء کونسل) کے زیر اہتمام سکردو میں حمایت فلسطین و ثمرات ولی فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلامی تحریک بلتستان ڈیویژن کی جانب سے حمایت فلسطین و ثمرات نظام ولایت کانفرنس میں داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی، امام جمعہ گہوری حجتہ الاسلام سید علی موسوی، امام جمعہ گمبہ سکردو آغا سید احمد شاہ الحسینی، صوبائی صدر اسلامی تحریک علامہ شیخ مرزا علی و علماء و زعماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شرف شیخ ذاکر فخر الدین نے حاصل کیا۔

اس کانفرنس کے میزبان شیخ مرزا علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء محفل کو خیر مقدم کہا اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آغا باقر الحسینی نے راہ قدس کے شہید سید حسن نصر اللہ اسماعیل ہانیہ اور دیگر شہداء کی شہادت پر ولی فقیہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای و حضرت آیت اللہ سیستانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور کہا قدس کی آزادی حسن نصراللہ کی آرزو تھی اور اسی آرزو کے حصول میں جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہداء کربلا کی صف میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس دور حاضر میں ہدایت کے چراغ اور روشنی کے مینار ہیں

اس کانفرنس کے اختتامی خطاب میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ ولایت فقیہ یعنی حکومت فقیہ جس طرح مولائے کائنات کی حکومت میں بہت سارے مسائل اور مشکلات کا سامنا تھا اسی طرح ولی فقیہ کے سامنے بہت سارے چلنجز اور مسائل ہیں اور ان مسائل کا اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حل نکالنا اور دشمنوں کا مقابلہ کرنا یقیناً بہت مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں ہے اور  اسی وجہ سے امام خمینی نے انقلاب کامیاب ہوتے ہی ایران میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کو فلسطینی سفارت خانے میں تبدیل کر دیا۔
علامہ شیخ محمد حسن جعفری مزید نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر مظلوموں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام علماء کرام  سے گزارش ہے کہ ممبروں سے اسے متعلق مومنین کو آگاہ کریں اور معاونت کے بارے میں تاکید کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد اسرائیل کا ناپاک وجود اس دنیا سے ختم ہو جائے گا۔ حماس، حزب اللہ اور دیگر مزاحتمی تنظیموں کو کامیابی ملے گی اور جلد ہی قبلہ اول کو صہیونیوں کے قبضے سے بھی آزاد کروائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button