پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی تحریک کا اجلاس، سکردو کو ترقیاتی بجٹ سے محروم رکھنے پر اظہار تشویش، سخت احتجاج کا عندیہ

شیعہ نیوز : اسلامی تحریک ضلع سکردو کا اہم اجلاس زیر صدارت علامہ سید حسن حسینی فلسفی سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ضلع سکردو شیخ احمد حسین ترابی، تحصیل سکردو کے صدر اخوند محمد حسین حکیم، جنرل سکریٹری حاجی یوسف سدپارہ، تحصیل صدر گمبہ سکردو شیخ سرور میر، رہنما اسلامی تحریک آغا سید محمد علی شاہ موسوی، رہنما اسلامی تحریک شبیر حافظی، سینٸر ناٸب صدر سکردو وزیر مہدی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پرشکوہ جلوس ہائے عزاء کے انعقاد پر تمام عزاداران، ماتمی انجمنوں اور دستوں کو داد آفرین دی۔ بہتر سکیورٹی سہولیات دینے پر انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی سرحد پر 6000 امدادی ٹرک موجود مگر اسرائیل غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہا: اقوام متحدہ

خصوصا العباس اسکاوٹس کو لاٸق تحسین قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گمبہ اسد عاشورا کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامیہ سے توقع ہے کہ عزاداران کو بہتر سہولیات مہیا کریں گے۔ خصوصا بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں سکردو کو ترقیاتی بجٹ سے محرومی پر اظہار تشویش کیا اور شغرتھنک پروجیکٹ کا ٹینڈر منسوخ کرنے کی صورت میں پاٸیدار اور ٹھوس لاٸحہ عمل بنایا جاٸیگا۔ اس کے لیے جلد از جلد ضلع اور تحصیلوں کا بھرپور اجلاس بلایا جائے گا اور پاٸدار فیصلے ہونگے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button