پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جبری لاپتہ کامران حیدر کی ضعیفہ ماں کی آرمی چیف جنرل باجوہ سے فریاد

شیعہ نیوز : دوسری مرتبہ کراچی سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ عزادار کامران حیدر زیدی کے مرحوم والد کے بعد بوڑھی والدہ بھی بستر علالت پر جواں سال فرزند کی راہ تکنے پر مجبور ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےڈاؤاسپتال کے آئی سی یوسے دکھیاری ماں کی فریاد ۔۔۔۔خدارا مجھے میرے بیٹے کی صورت دکھادو۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفرطیارسوسائٹی کے رہاشی کامران حیدر زیدی ڈیڑھ برس کی جبری گمشدگی کے بعد آٹھ ماہ قبل رہا کیا گیا تھا انہوں گزشتہ ماہ16اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا۔

گذشتہ جبری گمشدگی کے ایام میں انکے ضعیف والد اپنے جوان لعل کی راہ تکتے تکتے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ اس مرتبہ جبری گمشدگی کا صدمہ ان کی والدہ بھی برداشت نا کرسکیں اور اس وقت ڈاؤاسپتال کے انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں داخل ہیں ۔

بستر علالت پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا یہ ضعیفہ ماں اپنے جواں سال فرزند کی راہ تک رہی ہے اور اپنے خاموش نگاہوں سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کررہی ہے کہ خدارا مجھے ایک بار اپنے بیٹے کا دیدار کرادو۔

ذرائع کے مطابق دو برس قبل بھی کامران حیدرکو بے گناہ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور کوئی جرم ثابت نا ہونے پر انہیں اٹھارہ ماہ کی اذیت ناک قید کے بعد رہا کردیا گیا تھا اور اب بھی بلاجواز طور پر انہیں چالیس روز سے لاپتہ کیا ہواہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button