پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جیکب آباد، شہداء شب عاشور کی ساتویں برسی پر ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی ساتویں برسی کے موقع پر شہداء چوک جیکب آباد سے لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی۔

شہر کے مین ڈی سی چوک پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری برادر سلیم صدیقی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے جیکب آباد کو زبردست خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے ملک اقرار حسین نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد نے حسینیت کی راہ میں قربانی دی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ہم پیغام شہداء کے امین ہیں، لہٰذا شہدائے راہ خدا کے مشن اور مقصد کو جاری رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت اور امن و اخوت کی علمبردار جماعت ہے۔ جو فرقہ وارانہ نفرتوں کے خلاف سینہ سپر ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم صدیقی نے کہا کہ شہداء کی یاد میں تقریب کا مقصد راہ شہداء کو زندہ رکھنا اور ان کے مشن و ہدف سے تجدید عہد ہے۔سانحہ جیکب آباد میں ملوث مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت سندھ نے شہدائے جیکب آباد کے یادگار ٹاور کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا، جو ابھی تک وفا نہیں ہوا۔ یادگار شہداء ٹاور تعمیر کرکے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان روز اول سے آج تک وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وارثان شہداء جیکب آباد شکارپور اور چھلگری اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہم نے کبھی بھی شہداء کے وارثوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور تکفیری گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت شرپسند تکفیری گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکے، کیونکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیاں ملکی عزت و وقار اور امن کے لئے خطرہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button