
جیکب آباد: جلوس عزا پر سپاہ صحابہ کا حملہ، عَلم کی بےحرمتی، پولیس نے گرفتار ملزمان فرار کروا دیے
کالعدم سپاہ صحابہ کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ موقع پر موجود پولیس ان دہشتگرد عناصر کا روکنے میں مکمل ناکام رہی بلکہ الٹا سپاہ صحابہ کے دہشتگرردوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی
شیعہ نیوز: صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ کا پر امن جلوس عزا پر حملہ، علم پاک کی بے حرمتی کی گئی، عزادار مومنین پر حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا گیا جبکہ جلوس عزا کا ساؤنڈ سسٹم بھی توڑ ڈالا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ موقع پر موجود پولیس ان دہشتگرد عناصر کا روکنے میں مکمل ناکام رہی بلکہ الٹا سپاہ صحابہ کے دہشتگرردوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی۔
موقع پر موجود غیرت مند شیعہ جوانوں نے اس حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، نا صرف عزاداری سید الشہداء جاری رکھی بلکہ سپاہ صحابہ کے 12 دہشتگردوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا لیکن افسوس سندھ پولیس مکمل طور پر جانب داری کا مظاہرہ کرتی رہی بعد ازآں سندھ پولیس کی جانب سے گرفتار 12 حملہ آور دہشتگردوں کو بغیر کسی قانونی چارہ جوئی کے آزاد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا یمن کے حوثیوں پر بڑا حملہ، تین اہم بندرگاہوں، پاور پلانٹ پر بمباری
جلوس عزا پر حملے کے بعد جیکب آباد میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں جبکہ مومنین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان 12 گرفتار حملہ آور ملزمان کو جنہیں پولیس نے بغیر کسی قانونی چارہ جوئی کے آزاد کر دیا تھا، فی الفور دوبارہ دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے، جبکہ ان دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ادارہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر ملت تشیع پاکستان اس واقع کے خلاف بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ویڈیوملاحظہ فرمائیں: