مشرق وسطی

جدہ: بحر احمر میں ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحر احمر میں ایران کے تیل بردار سمندری جہاز حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحر احمر میں ایران کے تیل بردار بحری جہازپر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہاز سے تیل سمندر میں بہہ رہا ہے۔

سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ سے 60 کلو میٹر دور بحر احمر میں ایرانی بحری جہازپرحملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہازمیں تیل کے دو مخزنوں سے تیل خارج ہوکر سمندر میں بہہ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں بحری جہازکو جزئی نقصان پہنچا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام نے بحری جہاز پر آگ لگنے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button