
جعفر آباد، ایم ڈبلیو ایم شعبہ تنظیم سازی کیجانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ تنظیم کے عہدیداران ہر سطح پر توسیع تنظیم پر کام کرتے ہوئے اس الٰہی تنظیم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔ ہم ظلم اور ظالم کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے انسان دشمن نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور عہدیداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصلاح معاشرہ کا آغاز خود سازی سے کریں۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے خود سازی کے مراحل طے کرنے والے کارکن ہی اس الٰہی تنظیم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اس موقع پر درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے تنظیمی ذمہ داران اس الٰہی تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تنظیمی کارکنوں کو عصر حاضر میں عالم اسلام کے مسائل اور مشکلات سے باخبر رہنا چاہئے تاکہ وہ حق اور اہل حق کا ساتھ دے سکیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور میزبان ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید فضل حسین شاہ نے شعبہ تنظیم سازی کی تربیتی ورکشاپ میں شریک تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔