پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، جعفریہ الائنس

شیعہ نیوز:جعفر یہ لائنس پاکستان کی مر کزی کا بینہ کا اہم اجلاس بار گاہ حسینی میں علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ نثار قلندری ، علامہ باقر حسین،علامہ فر قان حیدر عابدی،علامہ رجب علی بنگش،، شبر رضا،سبط رضا،محمدمہدی،قاسم نقوی،نیئر علی،محمد رضا ،شاہد بادامی ،ثروت رضوی و دیگر نے شر کت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ جعفر یہ الائنس پاکستان حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 11اپریل کو استقبال رمضان کا نفر نس منعقد کرے گی اور یوم علیؑ کے موقع پر شہر بھر میں مجلس عزا و جلوس عزا منعقد کروائے گی۔ علامہ رضی جعفر نقوی کا مذید کہنا تھا جعفر یہ الائنس پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے دئیے جانے والے دھر نے کی حمایت کر تی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ خانوادہ شیعہ مسنگ پرسن کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button