اہم پاکستانی خبریں
جہانگیر ترین کا نون لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان
شیعہ نیوز: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ ملتان میں خطاب کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کی قیادت اور ہم مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے، عوام سے کہتا ہوں کہ اچھے لوگوں کو ووٹ دیں۔