
جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد
پاکستان کے تمام دینی مدارس میں اسلامک بینکنگ سسٹم کے فروغ کے لیے مسلسل پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز: چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل پاکستان ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں اسلامک بینکنگ سسٹم کی الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل پاکستان کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت۔
پاکستان کے تمام دینی مدارس میں اسلامک بینکنگ سسٹم کے فروغ کے لیے مسلسل پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ جاری، اس ضمن میں جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں بھی ایک اہم نشست کا اہتمام جامعہ کی طرف سے ہوا جس میں چیئرمین صاحب کے علاوہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ انور علی نجفی، سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان محترم زاہد علی آخونزادہ کوآرڈینیٹر الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس مولانا مظہر عباس زیدی کے علاوہ دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں فیڈریشن کا نظام آئین پاکستان کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
اسلامک بینکنگ سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کرنے والے طلباء سے مفصل خطاب کیا اور اسلامک بینکنگ فائننس سسٹم کی بریفنگ دی اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ و طلباء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی، آخر میں شرکت کرنے والے معزز اراکین میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔