جماعت اسلامی کا 23 نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کرنے کا اعلان
شیعہ نیوز: منصورہ لاہور میں نیوز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج میں آپکا اور لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو غزہ مارچ میں شریک ہوئے، کل ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے غزہ مارچ میں شرکت کی۔ خواتین، بچے اور معذور لوگ بھی مارچ میں شریک تھے۔ تمام لوگ جوش و جذبہ کیساتھ وہاں فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ وہاں پر موجود تمام لوگ کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں آئے تھے وہ فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے تھے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کل ورلڈ کپ کے فائنل میں فلسطین کا ایک حمایتی گراؤئنڈ میں پہنچ گیا، وہ اکیلا انسان ہمارے تمام حکمرانوں سے بہتر ہے، میں اعلان کرتا ہوں ہم نے فلسطین کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، 23 نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کریں گے، بچوں کے مارچ میں اسلام آباد کے بچے اور بچیاں بہت بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔