اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جماعت اسلامی لاہور کے وفدکی قونصلیٹ جنرل ایران سے ملاقات اسرائیل پر حملہ امت کےجذبات کی ترجمانی قرار

وفد کے ارکان نے ایرانی قونصل جنرل کیساتھ حزب اللہ لبنان کے رہنما حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

شیعہ نیوز : جماعت اسلامی لاہور کے وفد نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفد کی قیادت کی۔ وفد میں رہنماء جماعت اسلامی انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، شاہد نوید ملک و دیگر شریک تھے۔ وفد نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی جوابی کارروائی کو امت کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا ہے،سابق صدر پاکستان عارف علوی

وفد کے ارکان نے ایرانی قونصل جنرل کیساتھ حزب اللہ لبنان کے رہنما حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ ضیاالدین انصاری نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہاہینہ کی شہادت امت کا بڑا نقصان ہے۔ ملاقات میں موجودہ حالات میں امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button