مشرق وسطی

جامعہ الازھر کی فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی درسگاہ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں قابض اسرائیلی فوجیوں کو نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو ان گھروں اوردیگر املاک سے محروم ناقابل معافی ہے۔

بیان میں اسرائیل کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی اور املاک پر غاصبانہ قبضے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ مظلوم فلسطینی قوم کو اپنے وطن میں امن کے ساتھ زندہ رہنے کا حق حاصل ہے اور صیہونیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ القدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو برباد کرے۔

جامعہ الازھر نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی صیہونی کارروائیوں پر عالمی برادری سے فوری حرکت میں آنے اور فلسطینیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button