مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنگ بندی یمن کے بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ہے: عرب لیگ

شیعہ نیوز: عرب لیگ نے یمن کے بحران کے حل کے لئے جنگ بندی کو ضروری قرار دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ جنگ بندی یمن کے بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ہے۔

ابوالغیط نے جعمرات کو ریاض میں سعودی وزيرخارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات میں یمن کے تعلق سے سعودی موقف کو سراہا۔

عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری نے تحریک انصاراللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، انہوں نے انصاراللہ پر ز‍ور دیا کہ وہ یمن کے مفادات کو دیگر مفادات پر ترجیح دے۔

سعودی عرب نے دوماہ قبل ایک منصوبہ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ریاض، یمن میں امن کا خواہاں ہے۔

یمن پر جارحیت کو چـھے برس کے بعد بھی سعودی اتحاد کو اپنے کسی ایک مقصد میں بھی کامیابی نہیں ملی ہے۔

یمن پر یکطرفہ جارحیت اور اپنے اہداف میں ناکامی کی وجہ سے آل سعود کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سعودی حکومت یمن میں قیام امن کی بات کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

یمنی عوام کا کہنا ہے کہ جو چیز سعودی حکام جنگ کے ذریعے حاصل نہيں کرسکے اسے اب امن منصوبے کی بات کرکے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button