پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنگ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی علامہ جواد نقوی سے ملاقات

شیعہ نیوز: پاکستان کے معروف میڈیا ہاؤس جنگ/ جیو گروپ کے مالک اور میڈیا ٹائیکون میر شکیل الرحمان کی اپنے ایڈوائزر سید منیر حسین شاہ نقوی کے ہمراہ ممتازعالم دین علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ عروہ الوثقی میں ملاقات۔ اس موقع پر جامعہ عروۃ الوثقی کے تعلیمی بورڈ کے سربراہ علامہ ناصر کربلائی اور سید رضوان حیدر بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات میر شکیل الرحمان نے علامہ سید جواد نقوی کیطرف سے انتہائی مختصر مدت میں عوام میں شعور، بیداری اور آگاہی پیدا کرنے اور مختلف مکاتب فکر کے علماء اور عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور وحدت پیدا کرنے کے حوالے سے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی مثبت فکر شخصیات کی وجہ سے انسانی معاشروں کو انتہائی تیزی سے ارتقائی مراحل  طے کرنے میں مدد ملتی ہے، اور معاشرے میں امن و آشتی کے فروغ کیلئے آپ جیسی شخصیات کی خدمات کو ہر صورت میں سراہا جانا چاہیے تاکہ ایک پرامن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

علامہ سید جواد نقوی نے میر شکیل الرحمان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے جیو ٹی وی پر عالم آن لائن جیسے منفرد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے بھرپور پروگرام نشر کرنیوالے آئیڈیاز کی بھرپور حمایت اور تعریف کی اور مستقبل میں بھی مذہبی ہم آہنگی اور وحدت امت کے فروغ کے حوالے سے اسی قسم کے منفرد اور سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے پروگراموں کی نشر و اشاعت پر زور دیا، تاکہ جنگ / جیو جیسے عالمی شہرت کے حامل میڈیا ہاؤس مستند خبروں کی نشر و اشاعت کیساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح میں بھی اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ سید منیر حسین شاہ نقوی نے میر شکیل الرحمان کو علامہ سید جواد نقوی کی تالیفات، وحدت امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے انکی خدمات اور دیگر مختف شعبوں میں انکی کارکردگی کے علاوہ ان کے دینی و سیاسی افکار و نظریات کے حوالے سے ایک مفصل تعارف بھی پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button