جنگ کی تیاری نہیں تھی ، آرمینیا کے صدر کا شکست کا اعتراف
شیعہ نیوز : آرمینیا کے صدر ارمن سرکیسیان نے اعتراف کیا ہے کہ ایروان، قرہ باغ علاقے کے بارے میں جمہوریہ آذربائجان کے ساتھ ہوئی جنگ میں ہر محاذ پر شکست کھائی ہے۔
خبر رساں ایجنسی قفقاز کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے صدر ارمن سرکیسیان نے مقامی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ آرمینیا، ادھر کچھ برسوں میں آذربائیجان کے مقابلے میں اپنی فوج کو مضبوط کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی فوج قرہ باغ علاقے میں آذربائیجان کی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل تیار نہیں تھی۔
آرمینیا کے صدر نے کہا کہ ہم نے نہ صرف جنگ کے میدان میں شکست کھائی بلکہ قرہ باغ علاقے میں ہم نے ادھر کچھ برسوں کے دوران آبادی بڑھانے پر بھی توجہ نہیں دی، یہ بھی ہماری ایک شکست ہے۔
آرمینیا کے صدر ارمن سرکیسیان نے اسی طرح آرمینین میڈیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے میڈیا کے مقابلے میں آرمینیائی میڈیا بہت پیچھے رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران آرمینیائی میڈیا نے صرف فیسبوک سے کاپی پیسٹ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
آرمینیا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک کے عوام کو نہ تو حکومت اور نہ ہی نظام پر اعتماد رہ گیا ہے جس کی وجہ سے آرمینیا کے سامنے ایک سنجیدہ مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔