دنیا

جاپان کا اپنے فوجی خلیج فارس بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت جاپان کے ترجمان نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے فوجی خلیج فارس بھیجنے کے بارے میں امریکی درخواست کو مسترد کر دیا۔

یوشی ہیدے سوگا نے منگل کے روز جاپان فوجی خلیج فارس روانہ کئے جانے کے بارے میں امریکی درخواست پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں جاپان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اس سے قبل جاپانی وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک خلیج فارس میں کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔

جاپان کی مختلف جماعتوں نے بھی اس سلسلے میں مخالفت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے بہانے امریکی فوجی اتحاد کی ممکنہ تشکیل میں جاپان حصہ نہیں بنے گا اور نہ اس علاقے میں جاپانی فوجیوں کو روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی بحران و بدامنی کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ وہ خلیج فارس میں جہاز رانی کی حفاظت کے بہانے فوجی اتحاد تشکیل دینے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button