جاوید رحمان نے منافقین کی دہشت گرد تنظیم کی بڑی خدمت کی ہے، کنعانی
شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ابھی کچھ عرصے قبل تک ایران میں انسانی حقوق کے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر رہ چکے جاوید رحمان کی طرف سے دہشت گرد تنظيم ایم کے او کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سخت تنقید کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ہے کہ جاوید رحمن نے دہشت گرد تنظیم ایم کے او کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں اور یہ توقع بھی نہیں تھی کہ وہ ایم کے او کے دہشت گردوں کے اجتماع میں شرکت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جرائم دور معاصر کی وحشیانہ ترین نسل کشی کے مترادف ہیں، حماس
انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی حیثيت سے اس دہشت گرد تنظیم کے ساتھ واضح اظہار یکجہتی کے بارے میں اقوام متحدہ کو پہلے کئی بار مطلع کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر جاوید رحمان کا کا عہدہ تین سال کے دو دوروں کے بعد جولائی 2024 میں ختم ہو گیا۔ وہ برطانوی شہری ہیں اور ہمیشہ ہی دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی حمایت کرتے ہوئے اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔
جاوید رحمان نے اپنی جانبدارانہ اور سیاست کے متاثر رپورٹيں تیار کرکے ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے حال ہی میں دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی ایران مخالف کانفرنس میں بھی شرکت کی۔