
اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک نہ ہوں، خیویئر باردم
شیعہ نیوز: اسپین کے نوبل انعام یافتہ معروف اداکار خیویئر باردم (Javier Bardem) نے غزہ کی ایک المناک ویڈیو شیئر کرکے اسرائیلی حملوں پر دنیا کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معروف ہسپانوی اداکار خیویئر باردم حالیہ ہفتوں کے دوران، ابلاغیاتی ذرائع کے ساتھ گفتگو میں بارہا، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عورتوں نیز بچوں کے قتل عام کی بابت خبردار کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ کے پاس ایران کے خلاف ٹریگر میکانزم فعال کرنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے، اولیانوف
اسپین کے نوبل انعام یافتہ معروف اداکار خیویئر باردم نے فلم ” ایف 1″ کی پرموشن مہم کے دوران بارہا اپنے لباس پر فلسطین کی علامت لگا کر حاضرین کی توجہ غزہ کی صورت حال کی جانب مبذول کرنے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کے جرائم پر خاموش نہ رہیں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی اس کے جرم میں شریک نہ ہوں۔