
جواد نقوی کی کانفرنس،امیر مختارؒ کی توہین کے بعد یا علی مددؑ کہناشرک قرار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گستاخ امیر مختار ؒ جواد نقوی کے پروگرام میں شیعہ عقائد پر حملہ، جواد نقوی کے منہ سے دفاع میں ایک لفظ نہ نکل سکا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک بیداری کے تاحیات سربراہ گستاخ امیر مختار ؒ جواد نقوی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس کا عنوان تو وحدت تھا لیکن اس کانفرنس میں شیعہ مقدسات اور شیعہ عقائد کی توہین کا وہ کانارمہ انجام دیا گیا جس کی تاریخ نہیں ملتی۔
اس پروگرام میں پہلے ملعون عبدالغفور سیفی نے امیر مختار ؒ کی شان میں گستاخی کی جس پر جواد نقوی نے اس کی مخالفت نہیں کی بلکہ اپنے جمعے کے خطبے میں اس کادفاع کیااور پھر اپنے انتہا پسند پیروکاروں کو امیر مختار ؒ کا دفاع کرنے پر ملت تشیع کے خلاف سوشل میڈیا پر جہاد کا فتویٰ جاری کیا۔
اس ہی پروگرام میں ایک اور ناصبی مولوی ملعون تحمید اللہ جان کی جانب سے یا علیؑ مدد کہنا شرک قرار دے دیا گیا لیکن اس پر بھی گستاخ جواد نقوی اور ان کے پیروکاروں نے کوئی رد عمل نہیں دیا بلکہ جواد نقوی نے اس ملعون کو اپنے ساتھ سٹیج پر بھی بٹھایا۔
یقینا اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر گستاخ جواد نقوی اور ان کے اندھے پیروکار اس ملعون کے دفاع کیلیئے بھی میدان میں آجائیں گے۔
واضح ر ہے کہ اتحاد کا مطلب ہوتا ہے اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر مشترکات پر آگے بڑھنا، لیکن جواد نقوی کی جانب سے جب بھی کوئی پروگرام کیا جاتا ہے اس میں شیعہ مقدسات،شیعہ عقائد ، مجتہدین، علماء، ذاکرین یا شیعہ اداروں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال معمول کی بات ہے۔
ملت جعفریہ کا شیعہ علما ءسے مطالبہ ہے کہ وہ جواد نقوی کی جانب سے شیعہ مقدسات اور شیعہ عقائد پر حملوں کے بعد مسلمہ شیعہ عقائد پر اپنا مؤقف واضح کریں اور جواد نقوی کو ملت جعفریہ کے مقدسات اور عقائد کی توہین سے باز رکھیں۔
شیعہ قوم کا مطالبہ ہے کہ ملت جعفریہ کی نمائندہ شخصیات، تنظیمیں اور ادارے شیعہ مقدسات کی توہین اور شیعہ عقائد پر حملوں کے جواب میں جواد نقوی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کریں۔