پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جے ڈی سی بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہی ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کے تحت جس طرح بے لوث کام کر رہے ہیں وہ ملک کے تمام صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کیلئے ایک مثال ہے

شیعہ نیوز:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور منسٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق نے کراچی میں جے ڈی سی کے تحت بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور مختلف امراض کی تشخیص (Diagnostic Center) کے دورے کے موقع پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے خون کے مہنگے ٹیسٹ مفت کرنے کیلئے لیبارٹریز کا قیام اور ڈائیگنوسٹک سنٹر کو انسانیت کی خدمت کیلئے ایک عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس جے ڈی سی کے تحت غریبوں کیلئے مفت کھانے اور راشن کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں معاشرے کے مستحق لوگوں کیلئے بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت جو فلاحی کام کر رہے ہیں وہ ملک کے تمام مخیر حضرات کیلئے ایک مثال ہے۔

آج کے اس دور میں خون کے مہنگے ٹیسٹ سب کیلئے ممکن نہیں جس کی وجہ سے بیشتر مستحق مریض اپنا علاج نہیں کرا سکتے ہیں۔ جے ڈی سی کی جانب سے جدید بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام اور اس اہم فلاحی منصوبے کو مختلف علاقوں اور صوبوں تک وسعت دینا انسانیت کی خدمت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جے ڈی سی کے تحت گلگت بلتستان میں بھی صحت، تعلیم، سماجی خدمت کے پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ حکومتی سطح پر جے ڈی سی کو درکار تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کے تحت جس طرح بے لوث کام کر رہے ہیں وہ ملک کے تمام صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کیلئے ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے عوام سانحہ پارا چنار کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیںاوران کی کال کے منتظر ہیں، ایم ڈبلیوایم

اس موقع پر بانی جے ڈی سی ظفر عباس نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو جے ڈی سی کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر کے وہاں پر بھی انسانیت کی خدمت کے لیے کا شروع کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button