دنیا
امریکی کانگریس کے یہودی ارکان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
شیعہ نیوز: امریکی کانگریس کے یہودی اراکین نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پٹی میں عارضي جنگ بندی کی کوشش کی جائے۔
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس ميں ڈیموکریٹک پارٹی کے تیرہ یہودی اراکین نے امریکی صدر بائيڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے لئے صورت حال نہایت نازک اور خطرناک ہے اور اس علاقے کے کم سے کم چودہ لاکھ بےگھر فلسطینی اس سے زیادہ انساندوستانہ امداد کا انتظار نہيں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی ڈرون طیاروں نے امریکی کشتی پر حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کی تصدیق
قابل ذکر ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت بعض مغربی ممالک نے صیہونی حکومت کی جانب سے سات اکتوبر کے آپریشن میں آنروا کے بارہ کارکنوں کے حماس کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات کے بعد آنروا کے لئے اپنی امداد روک دی ہے۔