مشرق وسطی

یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، قبلہ اول کی بے حرمتی، تلمودی رسومات ادا کیں

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ تجاوزات انتہاپسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے، جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائیگی پر زور دیا تھا

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس موقعے پر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت ایک سو کے قریب انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی ضمانت ہے، روس

مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ تجاوزات انتہاپسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے، جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائیگی پر زور دیا تھا۔ خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات انجام دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button