دنیا

’’یہودی قومیت‘‘ کا اسرائیلی قانون عالمی معاہدوں کی توہین ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے منظور کردہ ’’یہودی قومیت‘‘ کا قانون منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی توہین قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی اقتصادی ، معاشرتی اور ثقافتی حقوق سے متعلق کمیٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ قومیت کے قانون میں ترمیم کرے یا اسے ختم کیا جائے۔ اسرائیل یہودی مذہبی قومیت کے منافی معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے اور اس کے باوجود اسرائیل میں یہودی قومیت کا قانون منظور کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین ہے۔

کمیٹی نے عربی کے دوبارہ سرکاری زبان میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔ سنہ 1948ء کےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا ری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست سنہ 1966ء کے معاہدے اور 1991 میں منظور کردہ معاہدے پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button