اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناصرشیرازی کا شہریارآفریدی سے رابطہ، جھنگ کےزائرین کےگھروں سے متنازع نوٹس اتاردیئےگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن شہریار آفریدی سے رابطہ کر کے انہیں ملک کے مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ سینٹرزکے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ قرنطینہ مکمل کرکے جھنگ پہنچنے والے زائرین کے گھروں پر آویزاں متنازع نوٹس چسپاں کرنے پر اعتراض اٹھایا۔ زائرین کو درپیش مشکلات پر بھی فریقین کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان کے حل کے لیے موثر حکمت عملی طے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شہریار آفریدی کو بتایا گیا کہ جھنگ کے جو زائرین اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کیے گئے ہیں ان کی رہائش گاہوں کے باہر کورونا وائرس کے بورڈ آویزاں کرنا سمجھ سے بالاتر اور نامناسب عمل ہے۔ صحت یاب افراد کے گھروں کے باہر اس طرح کی غیر ضروری تحریریں لگانے کا سلسلہ روکا جائے گاتاکہ منافرت کی جو فضا پیدا ہورہی ہے اس پر قابو پایا جا سکے۔اس طرح کے اقدامات ملت تشیع کی دانستہ کردار کشی کے مترادف ہے۔

شہریار آفریدی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جھنگ کی متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں اورزائرین کے گھروں کے باہر چپساں وہ نوٹس اتار لیے گئے۔ اسی طرح فیصل آباد اور شیخوپورہ کی اعلی انتظامیہ کو بھی زائرین کے مسائل حل کرنے کے لیے موقعہ پر ہدایات جاری کی گئیں ۔ مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر کوبھی بچیوں سے رابطہ کرکے ان کی داد رسی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button