دنیاہفتہ کی اہم خبریں

جھوٹوں کےسردار ٹرمپ نے ایک تقریر میں اکیس بار جھوٹ بولا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جھوٹوں کےسردار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں اکیس بار جھوٹ بولا۔

تفصیلات کے مطابق سی این این ویب سائٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ خطاب کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے صرف ایک خطاب میں اکیس جھوٹے دعوے کئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹفین گریشہم نے اپنے ٹوئیٹ میں اخبارات اور نیوز ایجنسیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ آج کے اجلاس کے بارے میں سچی خبریں دیکھنے کو ملیں گی۔

گریشہم نے یہ ٹوئیٹ اس وقت کیا جب امریکی صدر کا پورا خطاب جھوٹ سے بھرا ہوا تھا اور ٹرمپ نے اپنے اس خطاب میں کم سے کم اکیس بار جھوٹے دعوے کئے۔

ٹرمپ کے متنازعہ رویّے، بیانات اور اکثر اوقات ان کی بےادبی اور جھوٹ اس بات کا سبب ہیں کہ اکثر امریکی عوام اور سیاستدان انھیں صدارت کے منصب کے لائق نہیں سمجھتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button