مشرق وسطی

جوہری معاہدہ اس وقت انتہائی نگہداشت کی حالت میں ہے۔ عراقچی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی موجودہ پوزیشن ٹھیک نہیں لہٰذا اسے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے بچانا ہوگا۔

یہ بات سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز تہران میں قائم جرمن سفارتخانے میں جرمنی کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ جوہری معاہدہ اس وقت انتہائی نگہداشت کی حالت میں ہے۔

انہوں نے دیوار برلن گرائے جانے کی سالگرہ کے موقع پر امریکی پابندیاں اور یک طرفہ اقدامات کے وال کے گرنے کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ ایران اور 4+1 ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو امریکی پابندیاں اور یک طرفہ اقدامات کی دیوار توڑنے کا باعث ہونا ہوگا کیونکہ خودمختار ممالک کے خلاف ایسے ہتھیار سے استعمال کیا جاتا ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم، یورپی ممالک، چین اور روس نے مذاکرات کے تحت متوازن معاہدے پر اتفاق کرنے کے لئے کوشش کی مگر امریکی یک طرفہ اقدامات سے اس توازن کو برباد کیا گیا۔

انہوں نے جرمنی کے قومی دن اور دیوار برلن گرائے جانے کی سالگرہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور جرمنی کے درمیان باہمی احترام اور مفادات کی بنا پر دیرینہ اچھے تعلقات قائم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button