جماعت اسلامی کی کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ سے ملاقات،فرقہ وارنہ فسادات کا خدشہ
شیعہ نیوز (پشاور) جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی نے کالعد م دہشتگرد تکفیری جماعت کے سربراہ احمد لودھیانوی سے ملاقات کی ہے، اس خبر کے مطابق اس ملاقات میں کالعدم تکفیری جماعت کے مرکزی امیر مولانامحمد احمد لدھیانوی نے اپنے وفد کے ہمراہ اتوار کے روز المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا مولانا محمد احمد لدھیانوی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے انکی مصالحتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے اندورنی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملاقات میں جماعت اسلامی نے کالعدم تکفیری جماعت کے ساتھ شیعہ و سنی بریلوی مسلمانوں کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں جاری شیعہ سنی اتحاد کے مظاہرے کو دیرپا ہونے سے روکنے پر بھی غور کیا گیا ہے، اطلاعات ہیں ہے ملک بھر میں اس ملاقات کے بعد فرقہ ورانہ فسادات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے متعدل کارکناں بھی اس ملاقات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں، یہ ملاقات جماعت اسلامی کی تاریخ پر بدنما داغ بن گئی ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ اسلامی اتحاد کی بات کرنے والی جماعت کے امیر ایک فرقہ ورانہ نظریہ رکھنے والے تکفیری جماعت کے امیر سے ملاقات خوش آئین نہیں ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی میں موجود بہت سے شیعہ کارکناں بھی اس ملاقات پر تحفظات رکھتے ہیں۔
شیعہ نیوز کی ریسرچ ڈیسک کا کہنا ہے سپاہ صحابہ تکفیری جماعت عالمی دہشتگرد جماعت داعش کی حمایتی ہے اور حال ہی میں جماعت اسلامی کے داعش کے ساتھ رابطہ کا انکشاف بھی ہوا ہے اور پاکستان کو ایک تکفیری اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کی داعش کی پالیسی میں جماعت اسلامی اور سپاہ صحابہ کی ملاقات اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔