اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

جدوجہد اور استقامت فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔ النخالہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ استقامت اور جدوجہد فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے اور فلسطین کے عوام اس استقامت کی بنیاد اور محور محور ہیں۔

جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے غزہ پٹی میں جہاد اسلامی کے بتیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں فلسطینی شہداء ، قیدیوں اور زخمیوں کی راہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کو جان لینا چاہئے کہ فلسطینی قیدیوں کی زندگی کے ساتھ جارحیت ملت فلسطین کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

زیاد النخالہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تحریک جہاد اسلامی ہمیشہ ہی فلسطین کی عظیم قوم کا اٹوٹ حصہ رہی ہے کہا کہ محاصرے اور مالی و سیاسی استحصال کے باوجود جہاد اسلامی ، اپنے ثابت قدم جوانوں اور قوم کے دم پر دنیا کی تمام قوموں کے لئے باعث افتخار بن گئی ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ قاتلوں سے مدد مانگنا اور ان کے سامنے خود کو ذلیل کرنے سے فلسطینی عوام کا قتل عام بند نہیں ہوگا کہا کہ فلسطینی استقامت آج اپنی پائداری سے ملت فلسطین کو قتل عام سے بچائے ہوئے ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ ملت فلسطین ، آج بھی پورے فلسطین پر اپنے حق کی دعویدار ہے اور تمام فلسطینی ایک قوم ہیں چاہے وہ وطن میں ہوں یا وطن سے باہر ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلامی جہاد کے 32 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے غزہ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک پریڈ کا بھی اہتمام کیا جس میں اسلامی جہاد کے اسلحے کی نمائش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button