مشرق وسطی

جہاد اسلامی کی صیہونیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی کوشش ہے کہ استقامتی قوتوں پر حملہ کر کے شام کو تحریک جہاد اسلامی اور دیگر استقامتی گروہوں کو باہر نکالنے پر مجبور کردے جبکہ دمشق ، فلسطینی استقامت کا حامی و پشتپناہ ہے ۔

السنداوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہاد اسلامی فلسطین غاصبانہ قبضے اور امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف ڈٹی رہے گی کہا کہ سرایا القدس ، صیہونیوں کے حالیہ حملے کا جواب دے گا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے  اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کر کے جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ کے سلیم احمد سلیم اور زیاد احمد منصور کو شہید کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button