پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں متاثرہ اسکول کھل گیا،بچوں کے حوصلے بلند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں پاکستان کے سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے کا 16 دسمبر کو نشانہ بننے والا پشاور کا آرمی پبلک اسکول آج پھر طلبا کےلیے کھل گیا ۔

اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے کا 16 دسمبر کو نشانہ بننےوالا پشاور کا آرمی پبلک اسکول آج پھر طلبا کےلیے کھل گیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے دن خود اسکول پہنچے ، انھوں نے کہا کہ سب کے حوصلے بلند ہیں ۔ 16دسمبر کے حملے کے بعد طلبا نے آج پھر پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا رخ کیا۔ تو آرمی چیف خود ان طلبا اور والدین کے استقبال کےلیے موجود تھے جو اس عزم کا اظہار تھاکہ اب کوئی تعلیم دشمن سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ، طلبا کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ آرمی چیف نے طلبا کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں بِنا خوف تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی ۔ جنرل راحیل شریف نےبچوں کے ساتھ آنے والے والدین سے بھی ملاقات کی ۔ ان ملاقاتوں کے بعد آرمی چیف نے عزم ظاہر کیا کہ یہ قوم ناقابل شکست ہے اور آج بھی سب کے حوصلے بلند ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرنے میں سست روی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں سولہ دسمبر جیسا پھر کوئی خوفناک واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

آج پشاور سمیت پاکستان میں کھولنے والے اسکول علم دشمن، تعلیم دشمن، تکفیری دہشتگرد طالبان/ملا فضل اللہ/ملا فضل الرحمن/ مولانا عبدالعزیز/ سراج الحق/ اور تمام تکفیری طالبان کے ہمدردوں کے منہ پر تماچہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button