پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جو قومیں بزدل بن کر ظلم و جبر کے سامنے جھک جائیں مٹ جاتی ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما ء کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی امام بارگاہ میں شہداء عظمت اسلام کانفرنس کے سلسلے میں منعقد کی گئی پچیسواں برسی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کی عظمت کو سلام کہتے ہیں جنھوں نے اپنے نظریے،مقدس مشن کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،مکتب تشیع کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ ہر دور میں اپنے نظریے اور عقیدے کےتحفظ کے لئے مسلسل قربانیاں دی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بنی امیہ اور بنی عباس کے دور میں ہر ظلم و ستم کا مقابلہ کیا مگر ایک ولولے اور جذبے کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھایا ،میں یہ کہتا رہتا ہوں کہ جو قوم اپنے مقدس نظریے اور مشن کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کو ہمہ وقت تیارہوتی ہے اس قوم کو نہ کوئی مٹا سکتا ہے نہ شکست دے سکتاہے وہ قوم عظیم شہدا کے مقدس خون کے صدقے ہمیشہ سرفراز اور فتحیاب ہوتی ہے۔مٹ جاتی ہیں وہ قومیں جو بزدل بن کر ظلم و جبر کے سامنے جھک جاتی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تاریخ تشیع کا غور سے مطالعہ کریں تو ہر دور میں ان حسینی جوانوں کے مقدس خون کے چھینٹوں سے زندانوں کی دیواریں سرخ رہی ہیں طاغوتوں کے محلات کی دیواروں میں چنے گئے مگر جب تک زندہ تھے اپنے نظریے کے تحفظ کے لئے ایک انچ پیچھے ہٹنےکے لئے آمادہ نہ ہوئے نہ جھکے نہ بکے بلکہ خون آشام راہوں میں قربانیوں کی داستان رقم کرتےہوئے آگے بڑھتے رہے ان شہیدوں کے سرخ راستے آج بھی ہمیں پکار پکار کے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے مشن اور قربانی کو نہ بھولنا۔

علامہ عارف واحدی نے کہاکہ شہدا کے خون اور پیام کے وارث علامہ سید ساجد علی نقوی اسی نظرئیے کا تحفظ کرتے ہوئے انتہائی مثبت اور پر عزم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اس چالیس سالہ دہشت گردی کے پر آشوب دور میں اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ جہاں اپنے نظرئیے کا بھرپور انداز میں تحفظ کیا ہے وہاں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان اور امت مسلمہ کو مستحکم اور مضبوط کرنے میں اپنا عظیم الشان کردار ادا کیاہے جس پر ہم سب کو بجا طور پر فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button