مشرق وسطی
جو شخص ایران کا ساتھ دے گا وہ کامیاب ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص ایران کا ساتھ دے گا وہ کامیاب ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت آج اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں اس کی شکست ناممکن ہے ۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج اسلامی مزاحمت ولی فقیہ آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کی الہام بخش قیادت میں دشمن کی صدی کی ڈیل کو شکست دینے کے لئے آمادہ ہے۔