
دنیا
افغان رہنماؤں کو متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کرنا چاہیے: جوبائیڈن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کریں اور امریکہ بھی افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
وائس آف امریکہ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کریں اور امریکہ بھی افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔ طالبان دوحہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں۔