دنیا

جوبائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات، ایران اولین خطرہ قرار دیا گیا

شیعہ نیوز: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے دوران ایران کو اولین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی اقوام متحدہ کے امن دستوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایران کو امریکی سلامتی کے لیے اولین خطرہ قرار دیا گیا۔

سالیوان نے کہا کہ غزہ جنگ کے بعد مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی میں ایران امریکہ اور اس کے شہریوں کے لیے بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرسکتے ہیں جس سے مشرق وسطی میں امریکی مفادات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button