دنیا

جزیرہ نمائے کوریا کو آگ میں جھوکنا چاہتے ہیں جان بولٹن!

شیعہ نیوز: امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے منگل کے روز کہا کہ شمالی کوریا کو واضح پیغام دینے کے لیے امریکہ کو اپنے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کو جنوبی کوریا میں دوبارہ تعینات کردینا چاہیے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں ہیں اور توقع ہے کہ فریقین اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ایریا میں امریکی جوہری چھتری پر بات چیت کریں گے۔

نیوکلیئر ڈیٹرنس کے میدان میں نئے اقدامات کے علاوہ، جو بائیڈن سیئول کے لیے کئی دیگر منصوبوں کی نقاب کشائی کریں گے جن میں سائبر سیکیورٹی کے نئے منصوبے، اقتصادی سرمایہ کاری اور تعلیمی شراکت داری شامل ہیں۔ ان اقدامات سے امریکی حکومت کا ہدف دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button